صحافی برادری متحداورعوامی مسائل کواجاگرکرنے کے لیے کوشاں ہے،راو نعمان

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کے تمام ممبران اورصحافی برادری متحداورعوامی مسائل کواجاگرکرنے کے لیے کوشاں ہے،

پریس کلب کے سیاسی مسائل کے لیے مقامی انتظامیہ کاکردارقابل تحسین ہے، جنہوں نے ایک مثبت کرداراداکرکے صحیح حقداروں کوپریس کلب کااقتدارمنتقل کروایا،

ان خیالات کااظہارصدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤمحمدنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر، سابق صدورحبیب اللہ ملک، مخدوم غلام عباس، احسان الحق، فاروق احمدسندھو، قیصرٖغفورچوہدری، سینئرنائب صدرجاویداقبال چوہدری، نائب صدرعمران مقصوداورسینئرممبرمیڈم صائمہ گل نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ممبران کے اعزازمیں دیے گئے پرتکلف افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ چارماہ کی عدالتی کاروائی کے بعدپریس کلب کے اصل حقداروں کواقتدارملاہے گوکہ چارماہ کاوقت ضائع ہوااس کے باوجودہم پرامیدہیں کہ مختصرمدت میں ہم پریس کلب کی تعمیروترقی،صحافیوں کی فلاح وبہبوداوردیگرمثبت سرگرمیوں جن میں صحافی کالونی خاص طورپرقابل ذکرہے اس کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے،

انہوں نے کہاکہ پریس کلب کے تمام فیصلے ایگزیکٹوباڈی کی منظوری کے بعدجاری ہوں گے اورہم بلاتفریق تمام ممبران کے ساتھ دوستانہ اوربھائی چارہ قائم کریں گے

البتہ پریس کلب کے آئین اورپریس کلب کے خلاف منفی سرگرمیوں کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائے گا، 2021ء کایہ دورایک مثالی دورثابت ہوگا،

صحافیوں کی عزت واحترام پرکوئی آنچ نہیں آنے دی جائے اورپریس کلب صحافتی سرگرمیوں کاحقیقی مرکزثابت ہوگا، ظلم کے خلاف اورمظلوم کاساتھ دینے کے لیے تمام صحافی برادری ایک پیج پراکٹھی ہے،

افطارڈنرکی تقریب میں ممبران اورصحافیوں ایک کثیرتعدادنے شرکت کی، اجلاس کی کاروائی کاآغازتلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبولؐ سے ہوا

جس کی سعادت فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء نے حاصل کی، تقریب کے آخرمیں ممبرپریس کلب حافظ فلک شیرسندھونے سینئرصحافی عاصم صدیق کی ہمشیرہ، میاں شہبازشریف کے بیٹے، سلیم احمدچشتی کی تائی، غلام حیدرمنگریوکے چچااورمحمدصادق ضیاء کے بھانجے کی وفات پرمرحومین کی روح کی ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعاکرائی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button