شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے فیز 2,2ارب 70کروڑ کے فنڈزجاری

رحیم یارخان: شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے فیز 2حمیدالدین حاکم سرجیکل ہسپتال کے لیے 2ارب 70کروڑ کے فنڈزجاری کردیے گئے ہیں،

448بیڈزپرمشتمل سرجیکل ٹاورمیں تمام جدیدسہولیات فراہم کی جارہی ہیں، صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی کاوشوں سے پنجاب حکومت کی طرف سے اس خطے کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسر ڈاکٹرطارق احمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب صدرراؤنعمان اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرکابینہ کومبارکباددینے کے بعدمیٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میڈیا کوارڈینیٹرزپروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ،ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹرراناالیاس احمدان کے ہمراہ تھے، پروفیسرڈاکٹرطارق احمد نے کہا کہ دوبئی کے حکمران کی طرف سے شیخ زیدہسپتال کی عمارت کی تزین وآرائش ودیگرتعمیراتی ضروریات کے لیے 40 کروڑ کے فنڈزفراہم کیے گئے ہیں،

جن میں سے 80 کروڑکاڈیولیک سٹیٹ آف کارڈبنایاجارہاہے،جس کے لیے جگہ مختص کی جارہی ہے دوبئی کے انجینئرزکی ٹیم کی نگرانی میں تعمیراتی کام کرایاجائے گا،

انہوں نے کہاکہ ضلع میں کروناکی صورت حال قابومیں ہے، ویکسین کی فراہمی کے لیے ایک سال تک دعائیں مانگنے والی عوام کے لیے ویکسی نیشن کاکام تیزی سے جاری ہے،

سینٹرزمیں عوامی رش کی وجہ سے چارنئے سنٹرزقائم کیے جارہے ہیں، آج تک ویکسین لگوانے والے کا سائیڈایفکٹ سامنے نہیں آیا،

عوام کرونا سے بچنے کے لیے ہر صورت میں کرونا کی ویکسی نیشن کرائیں،انہوں نے کہاکہ شیخ زیدمیڈیک کلاج وہسپتال کے ہڑتالی ملازمین میں سے 617ملازمین کو آن کر لیاگیاہے،

ان کی تنخواہوں کے لیے پنجاب حکومت نے تین سال تک 10 کروڑگرانٹ منظور کی گئی ہے، ڈیلی ویجزبھرتی ہونے والوں کوورک مینوں کادرجہ دے کرانہیں مستقل کردیاجائے گا،

سائیکل اسٹینڈ پرعوامی شکایات کے ازالے کے لیے انہیں ایس اوپیزپرسختی سے عمل کرایاجائے گا،ایمرجنسی اور اوپی ڈی میں سینئررجسٹرارز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایاجائے گا،

اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤمحمدنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر،سینئرنائب صدرچوہدری جاویداقبال اورصحافیوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button