صدر راؤ نعمان اسلم کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد سے ملاقات

رحیم یار خان(پریس کلب)ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ نعمان اسلم کی قیادت میں وفد کی ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد سے ملاقات شہری مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد نے کہا کے شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا روزانہ کی بنیاد پر دورے کرکے جائزہ لے رہا ہوں اورتمام محکمہ جات کے زمہ داران آفیسران کو ہدایات جاری کردی ہیں شہر میں سیوریج اور صحت صفائی کے معملات میں بہت جلد بہتری نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کے اس سلسلہ میں میڈیا پرسنز کا بھی تعاون درکار ہے کیونکہ میڈیا کو نظر انداز کر کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے اخبارات کے زریعے سے کی جانے والی نشاندہی مسائل کے حل کے لیے مددگارثابت ہوتی ہے۔


میڈیا بھی شہر کی تعمیر ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

شہر کے مسائل ہم سب کے مشترکہ مسائل ہیں انہیں مل کر حل کرنا ہوگا۔میں جب تک یہاں ہوں شہر کی بہتری کے لیے صحافی برادری سے مشاورت جارہی رہے گی اور بہت جلد پریس کلب آکر تفصیلی ملاقات کروں گا۔

 انہوں نے کہا کے پنجاب حکومت کی ہدیات پر تمام محکموں میں عوام کے لیے آفیسران کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام کے جائز مسائل کا  حل ان کی زمہ داری ہے۔

عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے ملازمیں کو ہمیشہ ہر جگہ یاد رکھا جاتا ہے  کرپٹ ملازمین کیلیے دنیا اور آخرت میں خرابی ہے۔

وفد نے شہر کی تعمیر ترقی کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفد میں صدر راؤ نعمان اسلم ،جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر،سینئیر نائب صدرچوہدری جاوید اقبال،سابق صدر چوہدری قیصر غفور،انفار میشن سیکرٹری صدیق بلوچ شامل تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسراسد اللہ نھی موجود تھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button