ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آئین میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) رحیم یارخان کی مجلس عاملہ کااجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدرراؤنعمان اسلم نے کی‘
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آئین میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی جسے آج جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا‘

ایسوسی ایٹ ممبر اعجاز نذیر کو مستقل ممبرشپ جبکہ وسیم امیراور عمران آصف نیازی کو ایسوسی ایٹ ممبر بنایا گیا‘ فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء نے سال2021ء کے آمدوخرچ کا حساب پیش کیاجسے متفقہ طور پر منظورکرلیاگیا‘

صدرراؤنعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر نے کہاکہ پریس کلب کی منتخب کابینہ نے مختصروقت میں ممبران کی فلاح اورتعمیروترقی کے لیے ہرممکن کوشش کی پریس کلب صحیح معنوں میں صحافتی سرگرمیوں کامرکز رہا قومی و مقامی اہم سیاسی سماجی اورانتظامی شخصیات پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اپنا موقف پیش کرنے کے لیے تشریف لائیں‘

انہوں نے کہاکہ صحافی برادری کے اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کے لیے اپنا بھرپور کرداراداکریں گے اجلاس میں حبیب اللہ ملک، جاوید اقبال چوہدری،عمران مقصود،صادق ضیاء،صدیق بلوچ،نذر عباس رند،شہباز چوہدری،طارق محمودچوہدری،طارق گوندل،خالد جمیل اور شبیر احمدنے شرکت کی

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button