رحیم یارخان:بااثر قبضہ مافیا جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں

رحیم یارخان:بااثر قبضہ مافیاخرید کی گئی اراضی پرقبضہ کرنا چاہتاہے۔ جان سے ماردینے کی دھمکیاں اورفصلوں کو پانی لگانے سے روکنامعمول بنارکھاہے۔بیٹیوں سمیت اہل خانہ کو تحفظ فراہم کی جائے۔
ان خیالات کااظہار چک121/1L کے رہائشی مختاراحمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

مختاراحمدنے بتایا کہ وہ عرصہ50سال سے اسی علاقہ کارہائشی ہے، اس نے اپنی بہنوں کے حصے کی 4ایکڑاراضی سال1999ئمیں بھانجوں سے خریدکرکے ادائیگی کے بعد سٹام تحریر کروالیاتھا اوراراضی بھی زیرقبضہ کرلی تھی،

تاہم کچھ عرصہ بعد آپس میں مسائل پیداہوجانے سے بھانجے فروخت کی گئی اراضی پر مزید رقم کاتقاضا کرنے لگے،

جس پر فریقین کے کیس عدالت میں زیر سماعت ہیں،اسی علاقہ کارہائشی تسلیم نامی شخص جس کاتعلق قبضہ مافیا سے ہے، اراضی پرقبضہ کرناچاہتا ہے اورگزشتہ چند ماہ سے اراضی پر قبضہ کرنے کی متعدد بار کوشش کرچکاہے۔

قبضہ کرنے کی کوشش سے روکنے پر ملزم ساتھیوں سمیت انہیں تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مسلسل جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہاہے۔

بدنام زمانہ قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے تسلیم صابر کے خلاف متعدد مقدمات کااندراج ہے جو پولیس کوان مقدمات میں مطلوب ہے۔

گزشتہ روز بھی اپنے رقبہ کوپانی لگانے کے دوران ملزم تسلیم صابر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرتے ہوئے انہیں تشدد کانشانہ بنایا،جس سے وہ بیٹوں سمیت زخمی ہوا۔اراضی پر قبضہ کرنے کے در پے ملزم تسلیم صابر کے خلاف کارروائی کے لئے ہردرازہ کھٹکھٹایاتاہم کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے،

اس موقع پر مختاراحمد نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی سا?تھ پنجاب، آر پی او بہاولپور، ڈی پی او رحیم یارخان سے انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اہل خانہ سمیت تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے یااسکے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کاذمہ دار قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والا تسلیم صابر ہوگا۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button