نومنتخب باڈی کے حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)کی ایگزیکٹوکمیٹی کاایک ہنگامی اورمشاورتی اجلاس زیرصدارت صدرراؤمحمدنعمان اسلم خاں منعقدہوا،اجلاس میں تمام عہدیداران اورایگزیکٹوممبران نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس
مشاورتی اجلاس

اجلاس میں پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے مشاورت کی گئی،

حلف برداری کی تقریب آج بروزاتوارشام ساڑھے 6بجے گرینڈرائل مارکی صادق کینال میں منعقدہوگی، جس میں مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجیدعہدیداران اورایگزیکٹوممبران سے حلف لیں گے،

حلف برداری کی تقریب میں ڈپٹی کمشنرڈاکٹرخرم شہزاد،ڈی پی اواسدسرفراز،وائس چانسلرخواجہ آئی ٹی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیمان طاہرسمیت معززین شہرسیاسی،سماجی وکاروباری شخصیات، وکلاء، ڈاکٹرزاورصحافی برادری بھرپورشرکت کی کرے گی،

حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے صدرراؤنعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدرپرممبران نے مکمل اعتمادکااظہارکیا،

راؤمحمدنعمان اسلم اورجی ایم حیدرنے کہاکہ حلف برداری کی تقریب کوبھرپورطریقہ سے کامیاب اوریادگاربنایاجائے گا، انہوں نے کہاکہ حلف برداری کی تقریب میں تمام صحافی اظہاریکجہتی کاثبوت دیتے ہوئے وقت پراپنی شرکت کویقینی بنائیں۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button