ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)میں جشن آزادی کے موقع پرتقریب کاانعقاد،کیک کاٹاگیا

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)میں جشن آزادی کے موقع پرتقریب کاانعقاد،کیک کاٹاگیا، تقریب کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن مرزاامین خان ایڈووکیٹ تھے جنہوں نے قائم مقام صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری،جنرل سیکرٹری جی ایم حیدراورممبران پریس کلب کے ہمراہ کیک کاٹا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرزاامین خان ایڈووکیٹ، جاویداقبال چوہدری اورجی ایم حیدرنے کہاکہ وکلاء اورصحافی مظلوم طبقے کوانصاف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے اپنابھرپورکرداراداکررہے ہیں اوریہ دونوں شعبے مل کرعوامی فلاحی ریاست کی ترقی اورخوشحالی کے لیے بھی اپناکرداراداکریں گے،

انہوں نے کہاکہ ہم اس موقع پرعہدکرتے ہیں کہ عوامی مسائل کواجاگرکرنے اورمظلوم کوانصاف فراہم کرنے کے لیے اپنامشن جاری رکھیں گے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی ہمیں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا احساس دلاتی ہے،
آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ تمام اختلافات بھلا کر پوری قوم اکٹھی ہوجائے اورہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر چلنے کا ہمیں عہد کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان کو آج جن مسائل کا سامنا ہے اس کی اصل وجہ ان فرمودات کو فراموش کرناہے، یوم آزادی ہر سال ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے،
آزادی جیسی نعمت کی قدران لوگوں سے پوچھی جانی چاہیے جو آج بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں،کشمیر اور فلسطین جیسے ملک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،
ہمارے بزرگوں کی بے پناہ قربانیوں کے صلے میں ہمیں پیارا وطن پاکستان نصیب ہوا ہے ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے،
عہد کریں کہ اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے سنہری اصولوں پر چلتے ہوئے آئندہ خلوص نیت اوردیانتداری کے ساتھ پیارے وطن پاکستان کی خدمت کریں گے،
اس موقع پرسابق صدورپریس کلب قیصرغفورچوہدری، نورمحمدسومرو،ممبران پریس کلب میاں شوکت علی، انفارمیشن سیکرٹری صدیق بلوچ، فلک شیرسندھو، ذوالقرنین حیدر، شیخ جہانگیر،محمدسہیل پاشا، چوہدری وسیم، سلیم قریشی، اعجازنذیر،جام شبیراحمد، ارسلان شوکت مہاندرہ ودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button