شہری مسائل کا حل عوام اوت تاجروں کےتعاون کے بغیر ممکن نہیں

رحیم یارخان:چیرمین میونسپل کارپوریشن میاں اعجاز عامر نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد حکومت نے بنیادی جمہوریت کے عوامی بلدیاتی اداروں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرکےعوام کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں فنڈز کی عدم فراہمی اور بیوروکریسی کے عدم تعاون کی وجہ سے ان اداروں کا نظام مفلوج کر دیا گیا ہے اس کے باوجود موجود وسایل سے شہر کے مسایل کے حل کے لیے دن رات ایک کر رکھا ہے

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں وایس چیرمین عبدالطیف بھٹی وحید بھٹی عمر حمید چوہدری محمد رفیق کے ہمراہ میٹ دی پریس میں خطاب کرتے ہوے میاں اعجاز عامر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن رحیم یارخان میں ایڈمنسٹریٹری دور میں کوٸ قابل ذکر کام نہیں ہوا حکام کی عدم دلچسپی واضافی مصروفیات کی وجہ سے  سیوریج کی پایپ لاینوں کی صفائی نہ ہونے سے مسائل میں اضافہ ہوا
بائیو میٹرک حاضری اور  ٹریفک اشاروں کا نظام خراب کردیا ہے دو نمبر موبائل آئل کے استعمال سے کڑوروں کی مشینری تباہ کردی گئی ہے ان کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے 2005میں ناظم  بنا تو ڈیڑھ لاکھ آبادی کے لیے629 ملازمین تھے

پانچ لاکھ کی آبادی میں 629 میں سے 240رہ گئے ہیں اسی  طرح چھ پوسٹوں میں صرف ایک سب انجینئر رہ گیا ہے محکمہ صحت ودیگر محکموں کے کام  آجاییں تو میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو استعمال کیا جاتا ہے
میاں اعجاز عامر نے کہا کہ شہر میں صفای کے نظام کے لیے ویسٹ منجمنٹ کمپنی کی ضرورت ہے حکومت فنڈز اور عملہ پورا کردے تو شہر کو ایک بار پھر خوبصورت بنایا جا سکتا ہے اور اجڑے پارکوں کو آباد کر کے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے

میاں اعجاز عامر نے کہا کہ شہری مسائل کا حل عوام اور تاجروں کےتعاون کے بغیر ممکن نہیں تاجروں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے بازاروں سڑکوں میں تجاوزات کوڑا کرکٹ پھنک دینا کڑوروں روپے کے بقایا جات کی ادائیگی نہ کرنا
قابل افسوس ہے واپڈہ گیس کے بل اور بقایا جات جمع کر دیتے ہیں کارپوریشن کے کیوں نہیں کیے جاتے انہوں نے کہا کہ جب تک ذمہ داری شہری نہیں بنتے عوامی بنیادی مسایل میں مشکلات رہیں گی میں نے عوامی خدمت کے جذبہ سے بلدیاتی سیاست میں آیا میری کارکردگی عوام کے سامنے ہے آیندہ موقع ملا تو ایک بار نیے جذبے اور اپنی تجربہ کار ٹیم کے ساتھ شور کی خوبصورتی اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button