جنرل کونسل کا اجلاس پریس کلب کے آڈیٹوریم میں منعقدہوا

رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کی جنرل کونسل کا اجلاس پریس کلب کے آڈیٹوریم میں منعقدہوا، جسکی صدارت صدر رائومحمد نعمان اسلم نے کی ،حافظ فلک شیر سندھو نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ محمدصادق ضیاء نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی ،

جنرل سیکرٹری جی ا یم حیدر نے سال 2021کی کارکردگی اورفیصلوں کی تفصیل پڑھ کرسنائی جسے کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا،

بعدازاں جنرل سیکرٹری نے آئین میں کی جانے والی ترمیم منظوری کیلئے پیش کیا،89ممبران کے ہائوس میں80سے زائد ممبران نے ترمیم کے حق میں فیصلہ دیا۔سیکرٹری فنانس محمدصادق ضیاء نے آمد وخرچ کا حساب پیش کیا اس سے قبل ممبر پریس کلب عمران مقصود نے کورم کی نشاندھی کی تو گنتی کرنے پر تعدادپوری پائی گئی،

جاویداقبال چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدررائونعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری اورپوری کابینہ کی کارکردگی کو سراہا اورخراج تحسین پیش کیا،صدر اورجنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہ سال 2021ء میں ناگزیروجوہات کی بناپر کام کرنے کا بہت کم وقت ملا

لیکن اس کے باوجود ممبران کی فلاح اورپریس کلب کی تعمیروترقی کے لئے شب وروز ایک کیا پوری نیک نیتی سے ممبران کی خدمت کی تمام ممبران نے کابینہ کی کارکردگی پربھرپورخراج تحسین پیش کیا

خصوصاً ایک جامع آئین کی منظوری اورآئینی کمیٹی عاصم صدیق،قیصرغفورچوہدری، اورجاویداقبال چوہدری کی کوششوںکو بھی سراہا گیا۔
(تصویرہمراہ ہے)

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button