رانامحمدمنظورحسین کی وفدکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد,نومنتخب باڈی کو مبارک باد

رحیم یارخان :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وسٹی کارپوریشن کے نائب صدررانامحمدمنظورحسین خاں کی وفدکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، نومنتخب صدرراؤنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حیدر، فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء اورکابینہ کومبارک باددی اورپھولوں کے ہارپہنائے،

رانامحمدمنظورحسین خاں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کی موجودہ باڈی صاف ستھرے صحافیوں پرمشتمل ہے امیدہے کہ پریس کلب میں مظلوموں اورانصاف کے متلاشی اورمعاشرے کے پسے ہوئے لوگوں کوریلیف ملے گااوران کی آوازاعلیٰ ایوانوں تک پہنچے گی،

انہوں نے راؤمحمدنعمان اسلم اورجی ایم حیدرکوبھرپورالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ امیدہے کہ آپ کے دورمیں پریس کلب تعمیروترقی کی راہ پرگامزن ہوگا،

اس موقع پرراؤمحمدنعمان اسلم اورجی ایم حیدرنے رانامحمدمنظورحسین خاں، راناسمیع اللہ خاں کامبارک باددینے کے موقع پرشکریہ اداکیااورکہاکہ پریس کلب صحافیوں کاگھرہے ہم سب ایک ہیں اورپریس کلب کی تعمیروترقی،

صحافیوں کی فلاح وبہبوداوردیگرفلاحی منصوبے جن میں صحافی کالونی خاص طورپرشامل ہے اس پرہم بھرپورکام کریں گے، پریس کلب کومثبت صحافتی سرگرمیوں کاگہوارہ بنائیں گے،

اس موقع پرایگزیکٹوممبرسہیل پاشا، ممبرمحمدسلیم قریشی، چوہدری منیراحمد،ارسلان شوکت مہاندرہ، حافظ فلک شیرسندھو، محمدسلیم چشتی، ذوالقرنین قمرودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button