وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین

آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں،میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا
سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں، آزادی صحافت ہی کسی معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے
ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیئے،آزاد اور ذمہ دار میڈیا بہترین ترجمان،نقیب اورنقاد ہوتا ہے
حکومت پنجاب قومی اورعلاقائی صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے
لاہور (ٓپریس کلب)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آزادی صحافت کے عالمی دن پر میڈیا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

میڈیا نے معاشرے میں اجتماعی شعور بیدار کرنے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔سچ اور حق کیلئے کھڑے ہونے والے صحافی معاشرے کا چہرہ بن جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آزادی صحافت ہی کسی معاشرے کے اجتماعی شعور کا آئینہ دار ہوتی ہے۔

ذمہ دار صحافت کو مذہبی، سماجی اور معاشرتی حدود و قیود سے آزاد نہیں ہونا چاہیئے۔آزاد اور ذمہ دار میڈیا بہترین ترجمان،نقیب اورنقاد ہوتا ہے۔سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا۔

انہوںنے کہا کہ میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔عوامی مفاد کیلئے سچائی کو سامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔

آزاد ی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ پرنٹ،الیکٹرانک اورسوشل میڈیا کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔حکومت پنجاب قومی اورعلاقائی صحافت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button