صحافیوں کیلیے ریڈز پاکستان کے اشتراک  سے کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن کے زیرنگرانی ریسکیو1122 کے انسٹرکٹرز نے ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) کے صحافیوں کیلیے ریڈز پاکستان کے اشتراک  سے کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا

جس میں صدر پریس کلب راؤ نعمان اسلم، جنرل سیکرٹری  جی ایم حیدر کی قیادت میں صحافی برادری کی بھرپور شرکت، اس کورس میں بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی اورینٹیشن کی تربیت فراہم کی گئی۔

انسٹرکٹرز اظہر ابرار، فاران جیلانی، وقاص احمد نے عملی تربیت دیتے ہوئے کہاکہ ریسکیو1122نے کسی بھی ناگہانی آفت سے بچاؤ کے لیے مختلف اداروں اورسکولوں میں  ٹریننگ سیشن مکمل کئے ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں لوگ ابتدائی طور اپنے بچاؤ کی تدابیر کرسکیں،

انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہوتے ہیں اس لیے اس ٹریننگ سے بھرپورفائدا اٹھاتے ہوئے اپنے قلم کے ذریعے عوام تک پہنچائیں۔

اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم اورجنرل سیکرٹری جی ایم حیدر نے کہاکہ ریسکیو 1122اورریڈز پاکستان کے اشتراق سے اس ٹریننگ کا ا نعقادخوش آئندہ بات ہے جس میں صحافی برادری نے بھرپورشرکت کی ہے

معاشرے کے ہرفرد میں اپنے طورپر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اپنی سیفٹی کرنے کی بھرپورصلاحیت ہونی چاہیے ریسکیو 1122کا اداراہ ایک نعمت سے کم نہیں ہے جو دن رات لوگوں کی جانیں بچانے اورایمرجنسی میں ہسپتالوں میں پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہا ہے

ریسکیو کے ہرجوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ٹریننگ کے اختتام پر تمام شرکاء کو فرسٹ ایڈ کِٹ تقسیم کی گئیں تاکہ دوران حادثات کوریج کے لیے جانے والے صحافی اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرسکیں۔

اسی طرح آگ لگنے کی صورت میں کئے جانے والے فوری اقدامات کرنے کی تربیت فراہم کی۔اس موقع پر کوارڈینٹر عدنان شبیر، ریڈز پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد سلیم، پروگرام کوآرڈینیٹر شفاقت سردار اورصحافیوں کی ایک کثیر تعداد موجودتھی۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button