پریس کلب کے تعاون سے جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک محفل مشاعرہ کااہتمام

رحیم یارخان:ادبی تنظیم سوچ وڈسٹرکٹ پریس کلب کے تعاون سے جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک محفل مشاعرہ کااہتمام کیاگیا،
جس میں ڈویژن بھرسے نامورشعراء کرام نے شرکت کی، محفل میں نظامت کے فرائض تنظیم سوچ کے صدرناصرمحمودلالہ نے سرانجام دیے،
معروف سنگرسلامت علی خاں نے ملی نغمہ پیش کیا، محفل کی صدارت سینئرشاعرمحمدشاہدنے کی جبکہ محفل شام بہاولپورسے نمائندہ شاعرافضل خان مہمان خصوصی تھے،

خان پورسے شاعراظہرعروج اوریاورعظیم نے اپناکلام پیش کیا، احمدپورسے سینئرشاعرناصرمصطفیٰ رانانے خوب دادسمیٹی،ڈہرکی سے آئی ہوئی شاعرہ محترمہ رضوانہ سعیدروزنے اپناکلام ترنم کے ساتھ پیش کیااورخوب دادسمیٹی، مقامی شعراء میں خالدمحمودذکی، عمیرنجمی، فیصل محمود،بلال احمد، وقاص وکی، محسن گوہر، مرشدسعیدناصر، جبارواصف،مقدم خان، فیصل مرزا، جاویدحمیدخلجی، عمانوئیل عامی، بہاولپورکی شاعرہ نہرین جاوید،منیرسیال نے بھی اپنااپناکلام پیش کیا،
شاعرافضل جان اورشاہدنے اپنااپناتازہ کلام پیش کرکے شرکاء محفل سے بے پناہ دادوصول کی اورمشاعرت کے رنگ کواپنے اپنے کلام سے رنگ دیا،
اس مشاعرے کی خاص بات پاکستان کے نامورشاعرسلیم کوثرنے اپناآئن لائن کلام پیش کرکے مشاعرے کوسحرانگیزکردیا، مشاعرے میں سول سوسائٹی اورصحافیوں کی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی،
ادبی تنظیم سوچ کے صدرناصرمحمودلالہ نے کامیاب مشاعرے کے انعقادپرشعراء کرام کاشکریہ اداکیا،مشاعرہ کااختتام پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لیے سجائی گئی محفل کے مطابق دعاکی گئی،
اس موقع پرآئی بی یوآروائی کے کے پرنسپل پروفیسرسبزل شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادب کے فروغ کے لیے ایسی نشستوں کااہتمام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button