ورکرزویلفیئرسکول بوائز میں ہنگامی اجلاس منعقدہوا صدرپریس کلب کی شرکت

رحیم یارخان:مذہبی سکالراورانچارج شعبہ ختم نبوت شیران اسلام پاکستان(سابق قادیانی)پروفیسرعرفان محمودبرق نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے
سیاسی میدان ہو یا قلمی ہر سطح پر آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قا دیانیت اورقادیانی نوازوں کا تعاقب جاری ر ہے گا قادیانی آئین پاکستان میں متفقہ طور پر غیرمسلم ہیں عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ امت مسلمہ پر فرض ہے۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پروفیسرعرفان محمودبرق نے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جہاں تمام اقلیتوں کومساویانہ حقوق حاصل ہیں،قادیانی ملک کے آئین کو نہ مان کرمسلسل بغاوت اورآئین شکنی کاارتکاب کرر ہے ہیں

حکومت ان کو آئین کا پابند بنائے، ملک میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے، تمام مسلمانوں قادیانی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، گستاخ رسولؐ اورگستاخ صحابہؓ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں مسلمان اپنے نبیؐ اورصحابہ کرامؓ کے گستاخ کوکسی صورت برداشت نہیں کرتاملک میں قادیانیوں کی تنظیمیں مختلف شکلوں میں شیطانیت کوفروغ دے رہی ہیں

جوکہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ بات ہے انہوں نے کہاکہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کاحصہ ہے اوراس پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوسکتامسلمان اپنے نبیؐ اورصحابہؓ کی حرمت پراپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہروقت تیارہیں ملک میں قادیانی سرگرمیوں کوفوری طورپرختم کیاجائے اورآئین کے مطابق ان کے خلاف کاروائیاں کی جائیں تاکہ ملک پاکستان میں امن وامان کی صورت حال کوقائم رکھاجاسکے انہوں نے انکشاف کیاکہ قادیانی تنظیمیں مختلف اقسام کی لالچ سے سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان کوبدراہ کررہی ہیں جس کاادراک ضروری ہے۔

ورکرزویلفیئرسکول بوائزمیں ہنگامی اجلاس منعقدہوا، اجلاس کی صدارت پرنسپل غلام عباس جبکہ صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری، ایگزیکٹوممبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری شوکت حیات نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں پرنسپل غلام عباس نے سکول ہذاکے پرائیویٹ افرادکی جانب سے 45درختوں کی غیرقانونی کٹائی، سکول سٹاف اورٹرانسپورٹ عملہ کی ہراسگی، زبردستی پرائیویٹ لوگوں کا سکول میں داخلہ، چاردیواری کی تعمیراورہائی سیکنڈری کے نوٹیفکیشن پرعمل درآمدکے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہاکہ ورکرزویلفیئرسکول کودرپیش مسائل سے نکالنے کے لیے سکول کونسل اپناکرداراداکرے، پرائیویٹ لوگوں کی جانب سے سکول کی دیوارکے ساتھ لگائے گئے سایہ دار45درختوں کوبلااجازت کاٹاگیااوران میں سے کچھ درخت چوری کرلیے گئے ہیں

اسی طرح ٹرانسپورٹ انچارج فقیرحسین کوبھی پرائیویٹ لوگوں نے زبردستی کمرہ میں بندکرکے ہراساں کیااورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اورگزشتہ روزانہی پرائیویٹ لوگوں نے بلااجازت سکول میں داخل ہوکرقوانین کوتوڑاجن کے خلاف سخت ایکشن نہ لیاگیاتوادارہ ہذاکوچلانامشکل ہوجائے گااجلاس میں صدرڈسٹرکٹ پریس کلب جاویداقبال چوہدری، چوہدری شوکت حیات نے ورکرزویلفیئرسکول کوپرائیویٹ افرادکی جانب سے مالی نقصان پہنچانے اورعملہ کوزبردستی ہراساں کرنے کے حوالے سے تشویش کااظہارکیا

اجلاس میں چوہدری شوکت حیات کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی جوڈپٹی کمشنرمہتاب وسیم اظہراورڈی پی اوکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء سے ملاقات کرکے پرائیویٹ لوگوں کی جانب سے کی جانے والی زورزبردستی اوربدمعاشی سے آگاہ کرے گی اوران شرپسندعناصرکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں ورکرزویلفیئرسکول جس کاکچھ عرصہ قبل باقاعدہ سیکنڈری کانوٹیفکیشن ہوچکاہے اورسکول ہذامیں کلاسیں بھی شروع ہیں مگرابھی تک نوٹیفکیشن پرعمل درآمدنہیں ہوااس کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پرسیکرٹری عقیلہ کنول، سینئرٹیچرآسیہ بی بی، اکاؤنٹ اسسٹنٹ شہروزبھٹی، سوشل سکیورٹی کے راناطاہر، یونی لیورسے اکبرعلی، چوہدری نعیم، چوہدری اشرف، بشیراحمد، راشدعلی ودیگرموجودتھے۔

اک نظر ان خبروں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button